اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، سمندری ہوائیں مکمل بحال

25 اگست, 2025 08:40

کراچی: شہر میں اس وقت بادلوں کے ڈیرے ہیں جبکہ سمندری ہوائیں مکمل بحال ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ  شہر میں جنوب مغرب سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرات 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر کا آج مطلع زیادہ تر ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ کراچی میں 27 اگست سے ایک بار پھر بارش کا آغاز ہوگا، مون سون بارشوں کا سلسلہ 30 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔