اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

خطرے کی گھنٹی! بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو سیلاب کے خدشات سے آگاہ کر دیا

25 اگست, 2025 09:40

بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کو بڑے سیلاب کے خدشات سے آگاہ کر دیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق بھارت نے دریائے طوی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے پاکستان کو آگاہ کیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سیلاب کی ممکنہ صورتحال سے بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے پاکستان کو آگاہ کیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا، مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔

حکومت پاکستان نے بھارتی معلومات کی روشنی میں الرٹ جاری کر دیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔