کراچی میں بارش کے بعد برساتی نالوں کا لاکھوں ٹن کچرا ساحل پر پہنچ گیا

Millions of tons of garbage from storm drains reached the coast after rain in Karachi
کراچی میں ہونے والی بارشوں کے بعد برساتی پانی کے ریلے میں بہ کر لاکھوں ٹن کچرا سمندر میں پہنچ گیا۔
سی ویو، کلفٹن اور کے پی ٹی پر لاکھوں ٹن کچرا جمع ہونے سے نہ صرف تعفن اٹھ رہا ہے بلکہ آبی حیات کو بھی شدید خطرات لاحق ہے۔
اس خطرے کے پیش نظر کے پی ٹی نے سمندری آلودگی کے تدارک اور آبی حیات کے تحفظ کے لیے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چودھری کی ہدایت پر کراچی کی بندرگاہ کے مختلف حصوں میں بارشوں کے بعد بڑے پیمانے پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔
"پوسٹ رین کلین اپ” مہم کے تحت برتھوں، جیٹیوں اور نیوی گیشن چینلز سے کچرا نکالا جا رہا ہے۔
محکمہ میرین پروٹیکشن کے ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں 150 ٹن کچرا سمندر سے نکالا گیا، جبکہ عملہ دن رات سمندر کو آلودگی سے پاک کرنے میں مصروف ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مون سون کی بارشوں کے دوران لاکھوں ٹن کچرا نالوں اور دریاؤں کے ذریعے سمندر میں شامل ہو جاتا ہے، جس سے مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کی زندگیاں شدید خطرے سے دوچار ہو جاتی ہیں۔ اس خطرے کے تدارک کے لیے یہ صفائی مہم ایک ماہ تک جاری رہے گی۔
ماہرین کے مطابق کیماڑی سے منوڑہ تک پھیلا ہوا کچرا مچھلیوں کی افزائش کو متاثر کر رہا ہے جبکہ نائٹروجن ڈائی آکسائیڈ اور زمینی سطح پر اوزون کی بڑھتی ہوئی سطح سمندری ماحولیاتی نظام اور انسانی صحت دونوں کے لیے نقصان دہ ہے۔
یاد رہے کہ چند سال قبل سمندری آلودگی کے باعث کراچی پورٹ ٹرسٹ ایریا، منوڑہ چینل اور چرنہ کریک سمیت کئی اہم آبی گزرگاہوں پر 100 ٹن سے زائد مچھلیاں ہلاک ہوگئی تھیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












