اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

نادرا نے والدین کیلئے بڑا اعلان کردیا

25 اگست, 2025 11:46

نادرا کی جانب سے جاری کردہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کا نیا ورژن متعارف کرا دیا گیا ہے، جس میں شہریوں کی سہولت کو مزید بہتر بناتے ہوئے متعدد نئی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔

 نئی اپ ڈیٹ میں خاص طور پر کم عمر بچوں کے والدین کے لیے اہم سہولت فراہم کی گئی ہے، جس کے تحت والدین اب تین سال سے کم عمر بچوں کے ب فارم یا شناختی کارڈ کے لیے موبائل گیلری سے تصویر اپ لوڈ کر سکیں گے۔

اس کے علاوہ ایپ میں اپنی دی گئی تصویر کو شناختی دستاویز پر پرنٹ کرانے، خاندان کے رہ جانے والے افراد کا ریکارڈ اپ ڈیٹ کرانے اور دیگر اہم کاموں کے لیے بھی سہولیات شامل کی گئی ہیں۔

نیا ورژن فنگر پرنٹ یا چہرے کی تصدیق کے بغیر درخواست جمع کرانے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جب کہ اردو زبان میں مزید واضح معلومات کی فراہمی کا آپشن بھی موجود ہے، جس سے صارفین کو درخواست کے عمل میں مزید آسانی حاصل ہوگی۔

نادرا نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پاک آئی ڈی ایپ کا نیا ورژن فوری طور پر اپ ڈیٹ یا ڈاؤن لوڈ کریں تاکہ وہ ان سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔