اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سعودی عرب میں او آئی سی اجلاس، پاکستان کے نائب وزیراعظم کی شرکت

25 اگست, 2025 13:00

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر غور کریں گے، اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے پراجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

او آئی سی اجلاس فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پرغور کرے گا۔

یاد رہے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیر معمولی اجلاس آج او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں ہوگا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔