اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سروسز چیفس کی 5سالہ مدت ملازمت پر پروپیگنڈا؛ حقیقت ایک بار پھر سامنے آگئی

25 اگست, 2025 22:09

تحریک انصاف کے حلقوں کی جانب سے ایک بار پھر سروسز چیفس کی مدت ملازمت سے متعلق شکوک و شبہات پھیلائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نومبر میں آرمی چیف کی تین سالہ مدت مکمل ہونے پر تحریک انصاف کے تجزیہ کار اور سوشل میڈیا صارفین سوالات اٹھا رہے ہیں کہ آیا ان کی ریٹائرمنٹ ہوگی یا نہیں۔

تاہم حقیقت یہ ہے کہ 4 نومبر 2024 کو باقاعدہ آئینی و قانونی طریقہ کار کے تحت آرمی ایکٹ سمیت دیگر قوانین میں ترمیم کی گئی تھی، جس کے بعد تمام سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت تین کے بجائے پانچ سال کر دی گئی تھی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ترمیم نہ صرف تسلسل اور پالیسیوں کے استحکام کے لیے کی گئی بلکہ اس سے اداروں کے اندر مثبت تبدیلیوں کو بھی یقینی بنایا گیا۔ اس کی واضح مثال موجودہ ائیر چیف ہیں، جو اپنی کمان کے چوتھے سال میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سیاسی مبصرین کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے جاری یہ بیانیہ دراصل پارٹی کے اندرونی بحران اور دباؤ سے توجہ ہٹانے کی ایک کوشش ہے، جبکہ حقائق کے مطابق سروسز چیفس کی مدتِ ملازمت پہلے ہی باقاعدہ طور پر پانچ سال کر دی گئی ہے اور یہ فیصلہ نافذ العمل ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔