اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان

25 اگست, 2025 18:23

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے موقف اختیار کیا کہ کل بانی سے عہدہ سے علیحدگی کی گزارش کروں گا، پارٹی کے لیے وکالت بلا معاوضہ جاری رکھوں گا۔

سلمان اکرم راجہ نے مزید کہا کہ علی بخاری کے ذریعے بانی سے عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی، بانی پی ٹی آئی نےمیری درخواست منظور نہ کی،اعتماد پر شکر گزار ہوں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ آج ایک ایسا واقعہ ہوا جو اب مجھ سے دو ٹوک فیصلے کا تقاضا کرتاہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔