"بہنوں سے خدمت تو کروانی ہے مگر جائیداد میں حصہ نہیں دینا”، سپریم کورٹ کا بہن کو وراثتی حصہ دینے کا حکم برقرار

Big Good News for Government Employees; Supreme Court’s Historic Verdict
اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے بہن کے وراثتی حصے کیخلاف بھائی کی درخواست خارج کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔
جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس میں کہا کہ بھائی نے بہنوں سے خدمت کروانی ہے جائیداد میں حصہ نہیں دینا، بہنیں کھانا بنا کر دیتی ہے گھر کی صفائی کرتی ہیں۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کا کہنا تھا کہ قرآن میں بہن کا وراثت میں حصہ لکھ دیا گیا ہے، قرآن کے حکم سے کیسے انکار ہو سکتے ہیں، جائیداد کی تقسیم نامے پر بہن کے دستخط نہیں۔
وکیل بھائی شہاب کے مطابق بہن مریم کو حصہ دیا ہے وہ کہتی ہے حصہ کم ملا ہے، عدالت نے بہن کے حصے کیخلاف بھائی کی اپیل خارج کردی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









