اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر مقدمے کیلئے درخواست دیدی

25 اگست, 2025 19:54

بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر مقدمے کیلئے سی پی او کو درخواست  دیدی۔

وکیل تابش فاروق نے درخواست کوریئر سروس کے ذریعے سی پی او آفس بھیجی ہے۔ درخواست میں بانی پی ٹی آئی کو قید میں سہولیات نہ ملنے کا نکتہ اٹھایا گیا ہے۔

 وکیل نے وزیراعلیٰ  پنجاب  سمیت 8  ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکی درخواست دی ہے، درخواست میں سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت 8 افراد کےخلاف مقدمےکے لیےنام شامل ہیں، درخواست  میں اے ایس پی زینب،  ایس ایچ او  اعزاز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ  بانی پی ٹی آئی کو  وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جیل میں قیدی کے حقوق تک نہیں دیے جا رہے، بانی پی ٹی آئی کے سیل میں روشنی تک نہیں، بانی پی ٹی آئی کے اہلخانہ کو ملاقات تک کی اجازت نہیں، بانی پی ٹی آئی کے خلاف یہ تمام اقدامات مریم نواز کی ایما پر کیے جا رہے ہیں۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ  اڈیالہ جیل پنجاب کی حدود میں آتا ہے۔ مریم نواز ماضی میں دھمکیاں دے چکی ہیں، مریم نواز نےدھمکیاں دیں کہ بانی پی ٹی آئی ایک فتنہ ہیں جسے ختم کیا جا رہا ہے۔

اے ایس پی اور ایس ایچ او سمیت چوکی انچارج باہم مشورے سے اہلخانہ کو  ہراساں کرتے  ہیں، بانی پی ٹی آئی کےخلاف اقدامات اور بہنوں سے نہ ملنے پر ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ مریم نواز سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔