کراچی کے نجی اسپتال میں نرس کے ساتھ ہراسانی کی ویڈیو وائرل

video-of-harassment-of-nurse-at-private-hospital-in-karachi-goes-viral
کراچی کی ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں رات کو ڈیوٹی انجام دینے والی نرسز غیر محفوظ ہوگئیں ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نرس کو جنسی ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ ڈاو ینورسٹی اوجھا کیمپس کے اسپتال کی ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں میں مرد عملے کی جانب سے نرس کے سامنے غیر اخلاقی حرکات و اشارے کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل اوجھا کیمپس آئی سی یو میں پیش آیا، ویڈیو میں عملے کے دو افراد نائٹ ڈیوٹی کے دوران نرس کو مجبور کرتے رہے، تاہم نرس نے مزاحمت کی۔ ڈاؤ یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ہراساں کرنے میں مبینہ طور پر ٹیکنیشن دلشاد اور ہیڈ نرس دانش ملوث بتائے جا رہے ہیں۔
قائم مقام وائس چانسلر ڈاؤ یونیورسٹی پروفیسر جہاں آرا نے بتایا کہ ملوث ملازمین کو معطل کردیا گیا ہے، رجسٹرار کو واقعے کی فوری تحقیقات کرنے کی ہدایت بھی کر دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی 24 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں انسداد ہراسانی کمیٹی موجود ہے، ملوث ہونے پر ملازمین سخت ایکشن لیا جائے گا، یونیورسٹی میں ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں، وائس چانسلر نے کہا کہ ہراسانی کے واقعات پر ملازمت سے برطرفی اور بھاری جرمانے بھی کیے جاتے ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








