اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

26 اگست, 2025 11:13

وفاقی پبلک سروس کمیشن نے جنرل ریکروٹمنٹ کے طریقہ کار میں اہم تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے تحریری امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وفاقی پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) کی جانب سے کیے گئے نئے فیصلے کے تحت اب گریڈ 16 سے 21 تک کے سرکاری عہدوں پر بھرتی کے لیے صرف ملٹی پل چوائس سوالات (ایم سی کیوز) پر مشتمل امتحان لیا جائے گا۔ اس حوالے سے کمیشن نے باقاعدہ پبلک نوٹس جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق نیا نظام 21 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا۔

ایف پی ایس سی کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق گریڈ 16 اور 17 کے امیدواروں کے لیے 100 نمبروں پر مشتمل ایک ایم سی کیو پیپر لیا جائے گا، جب کہ گریڈ 18 اور اس سے اوپر کے عہدوں کے لیے دو ایم سی کیوز پیپرز ہوں گے۔

نوٹس کے مطابق امیدواروں کو کامیابی کے لیے کم از کم 40 سے 50 فیصد نمبر حاصل کرنا لازمی ہوگا، جب کہ ہر غلط جواب پر 0.25 نمبر کی کٹوتی کی جائے گی۔

کمیشن نے واضح کیا ہے کہ یہ نیا طریقہ کار صرف جنرل ریکروٹمنٹ پر لاگو ہوگا، جب کہ مسابقتی امتحان (سی ایس ایس) اس تبدیلی سے مستثنیٰ رہے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔