پنجاب میں شکست کا ڈر، خیبر پختونخوا میں دھاندلی کا سہارا، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی پرتنقید

Fear of defeat in Punjab, resort to rigging in Khyber Pakhtunkhwa, Khawaja Asif criticizes PTI
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پی ٹی آئی کے طرز سیاست پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں کرسی اور حکومت ہو وہاں الیکشن شوق سے جہاں عوام کافیصلہ ہو وہاں بائیکاٹ کیا جارہاہے۔
سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ محمدآصف کا کہناتھا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑںے کے لیے تیار ہے کیوں کہ وہاں اپنی حکومت ہے اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتےہیں۔
انھوں نے لکاھ کہ پنجاب میں الیکشن سے فرار اس لیے کہ کیوں کہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جہاں کرسی اور حکومت ہو وہاں الیکشن شوق سے اورجہاں عوام کا فیصلہ ہو وہاں بائیکاٹ ہوتاہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












