ایف آئی اے نے عوام کو خبردار کر دیا

FIA Issues Warning to the Public
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملک بھر کے شہریوں کو سائبر کرائم میں ملوث عناصر سے محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے جاری بیان میں خبردار کیا گیا ہے کہ عوام سوشل میڈیا، بالخصوص واٹس ایپ پر موصول ہونے والے جعلی پیغامات سے ہوشیار رہیں اور کسی صورت ذاتی معلومات شیئر نہ کریں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق حالیہ دنوں میں ایسے واقعات سامنے آئے ہیں جن میں جرائم پیشہ عناصر واٹس ایپ کے ذریعے جعلی ایف آئی آرز کا سہارا لے کر شہریوں کو ہراساں کر رہے ہیں۔
یہ افراد خود کو ایف آئی اے کا اہلکار ظاہر کر کے بے گناہ افراد کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں اور انہیں سائبر کرائم یا دہشتگردی جیسے سنگین الزامات میں ملوث کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاکہ خوف زدہ کر کے بلیک میل کیا جا سکے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ ایف آئی اے کی طرف سے کسی بھی شہری کو اس نوعیت کے پیغامات واٹس ایپ یا سوشل میڈیا کے کسی بھی پلیٹ فارم پر نہیں بھیجے جاتے۔
عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک پیغام یا جعلی رابطے کی فوری اطلاع نیشنل سائبر کرائم ونگ کو دیں تاکہ ایسے عناصر کے خلاف بروقت کارروائی کی جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












