اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

بانی پی ٹی آئی کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت

26 اگست, 2025 21:36

بانی پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر دیگر ان کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم کارکنان کے شکرگزارہیں وہ ہمارے ساتھ یہاں کئی مہینوں سے کھڑے رہے، ہم 3 ماہ سے آرہے تھے ملاقات کرنے نہیں دے رہے تھے اور اللہ کا شکر ہے آج ہماری بانی پی ٹی ٓآئی سے ملاقات ہوئی ہے، چار مہینے بعد ہم سب بہنوں کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ سلمان اکرم راجا، بیرسٹرگوہر اورعلی ظفرسمیت باقی وکلا کی ملاقات بھی ہوئی، بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، ان کی آنکھ میں کوئی مسئلہ ہے اس کیلئے عدالت میں درخواست دے رہے ہیں، ان کی آنکھوں کے علاج کیلئے پمزاسپتال کے ڈاکٹرز آئیں گے۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کی وجہ سے پریشان ہیں، عمران خان کو شیرشاہ اور شاہ ریز کی گرفتاری کا بتایا۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے سزاؤں اور نااہلیوں پر کہا یہ کبھی پاکستان میں نہیں ہوا، کرکٹ کو محسن نقوی نے تباہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے بونیر اور دیگرعلاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری پرافسوس کیا۔

علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹرگوہراورسلمان اکرم راجا کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لے کر ان انتخابات کوقانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

دوسری جانب ذرائع نے بھی تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام قائمہ کمیٹیوں سےمستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات میں بائیکاٹ کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ میں علامہ راجا ناصرعباس اور قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کیلئے دو حلقوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔