کراچی؛ ڈیفنس موڑ پر ٹرک کی موٹرسائیکل سوار کو روندنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Karachi; Video of truck running over motorcyclist at Defense Mor surfaced
کراچی: ڈیفنس موڑ پر خوف ناک ٹریفک حادثے میں شہری کی ہلاکت کی ویڈیو نے سب کو دہلا کر رکھ دیا۔
افسوس ناک واقعہ منگل کی صبح سویرے ڈیفنس موڑ پر پیش آیا جس دوران مرغیوں کے ٹرک نے سگنل توڑتے ہوئے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار دی۔
حادثے میں ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور ٹرک ڈرائیور موقع فرار ہوگیا۔
حادثے کی سی سی ٹی وی میں مرغیوں کے تیز رفتار ٹرک کو سگنل توڑکر موٹرسائیکل سوار شخص کو ٹکر مارتے دیکھاجاسکتا ہے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ فرار ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور اسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا جب کہ ٹرک ڈرائیور نے آگے جاکر ایک رکشے کو بھی ٹکر ماری تھی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












