اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

سلمان اکرم فیملی کی طرح ہیں ان سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، علیمہ خان

26 اگست, 2025 19:20

بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہےکہ ان کی سلمان اکرم سے کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی وہ فیملی کی طرح ہیں۔

راولپنڈی میں اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی سپریم کورٹ سےضمانت ہوئی مگر سمجھ نہیں آئی میرے بچوں کو کیوں اٹھایا، یہ خوفزدہ ہیں، بچوں سے ڈر گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شاہ ریزخان بزنس کرتا ہے، اسپورٹس میں پاکستان کی نمایندگی کی ہے، شیر شاہ کو بھی دوسرے دن اٹھایا، ان گرفتاریوں سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا، میں نے کہا ہے مجھے بھی گرفتار کریں۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ سلمان اکرم راجا سے میری کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، سلمان اکرم ہمارے وکیل ہیں اور ہماری فیملی کی طرح ہیں، ان کا اپنا کوئی مسئلہ ہوگا اور اگر ضمنی انتخابات کا ایشو ہے میرا خیال ہے ان سے ہی پوچھ لیں۔

اس موقع پر عظمیٰ خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخاب پر تنازع ہے تو  پارٹی بتائے گی، ہماری جب ملاقات ہوئی تو بانی نے واضح طورپر بتایا تھا، ضمنی الیکشن نہیں لڑنا، بانی نے کہا تھا الیکشن میں جانے سے پارٹی کو نقصان ہوگا اس کا کوئی فائدہ نہیں۔

عظمیٰ خان نے مزید کہا کہ بانی نے کہا تھا کہ الیکشن میں جانے سے ناجائز نااہلیوں کو جواز مل جائے گا، بانی نے کہا تھا یہ ہمیں جیتنے نہیں دیں گے مرضی کے لوگوں کو جتوائیں گے، بانی نےکہا تھا کہ اگر ہم الیکشن میں جائیں گے تو پارٹی ان نااہلیوں کو جائز قرار دے گی، بانی نے پارٹی کو پیغام دیا تھا تحریک پر توجہ مرکوز کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔