گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان ہوگیا

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان ہوگیا
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے تعلیم وجیہ قمر نے بٹن دبا کر نتائج کا اعلان کیا، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 83.19 فیصد رہا۔
علینہ طاہرنے 1071 نمبرزکے ساتھ پری میڈیکل میں پہلی پوزیشن جبکہ وردہ سرفراز نے 1070 نمبرز کے ساتھ پری میڈیکل میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
مزمل ساجد نے 1063 نمبرز کے ساتھ پری انجینئرنگ میں پہلی پوزیشن جبکہ محمد سمیع نے 1059 نمبرز کے ساتھ پری انجینئرنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔
زیام رحاب نے 1056 نمبر لے کر سائنس جنرل گروپ میں پہلی پویشن جبکہ عیشا زیدی 1055 نمبرز کے ساتھ سائنس جنرل گروپ میں دوسرے نمبر پر رہیں۔
جنت نذیر نے 1025 نمبرزحاصل کر کے کامرس گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
دینا خان نے 986 نمبرز کے ساتھ ہیومینیٹیز گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












