اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

پی ٹی آئی قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

27 اگست, 2025 18:16

پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس (پی اے سی ) کمیٹی کے ممبر ثناء اللہ مستی خیل نے کہا ہے کہ پارٹی نے تمام کمیٹیوں کی رکنیت سےمستعفی ہونے کا اعلان کیاہے۔

اعلان کرنے کے بعد ثناء اللہ مستی خیل کمیٹی روم چھوڑکرچلے گئے، اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کچھ ممبران کو پارٹی کے اس فیصلے کا میسج پہنچ گیا ہے، کچھ کونہیں پہنچا۔

سیکریٹری کمیٹی  نے کہا کہ چیئرمین جنید اکبرخان پی اے سی اجلاس میں نہیں آرہے، ممبران فیصلہ کرلیں کون پی اے سی کو چیئرکرے گا۔ کمیٹی ممبران نے پی اے سی اجلاس کی صدارت کیلئے نوید قمرکونامزد کردیا، سید نوید قمرنے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے آج کے اجلاس کی صدارت سنبھال لی۔

تحریک انصاف تمام ممبران نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا پی ٹی آئی کا کوئی بھی رکن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں موجود نہیں۔

سینیٹر محسن عزیز کے علاوہ پی ٹی آئی کے تمام ممبران نے پی اے سی اجلاس کا بائیکاٹ کردیا، سینیٹر محسن عزیز پی اے سی اجلاس میں ویڈیو لنک پر شریک ہوئے اور بعد ازاں وہ بھی بائیکاٹ کرگئے۔

ویڈیو لنک پر موجود سینیٹر محسن عزیز نے صحافی سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میں پی ٹی آئی کے دوسرے سینیٹرز سے بات کر رہا تھا، آپ کے فون کے بعد میں بھی اجلاس سے نکل رہا ہوں۔

اس کے بعد سینیٹر محسن عزیز بھی پی اے سی اجلاس سے نکل گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔