اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

ریکوڈک منصوبہ، پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم پیش رفت

27 اگست, 2025 11:45

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک پروجیکٹ کو درکار فنڈذ کی منظوری دیدی گئی۔

امریکہ، جاپان اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کی جانب سے ریکوڈک منصوبے کے لیے 6 بلین ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان کردیا گیا۔

6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، ریکوڈک منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع اور علاقائی و سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔

ریکوڈک معدنی ذخائر، پاکستان کی معیشت کے لیے سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری کا سنگ میل ثابت ہوں گے۔

ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ پاکستان کی اقتصادی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔