شدید بارشوں کی پیشگوئی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ

Flash flooding alert issued in North and North East districts of Punjab
اسلام آباد: فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن نے ملک کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں 31 اگست سے شدید بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق 29 اگست سے ملک کے بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارش جبکہ 31 اگست سے شدید بارش کا امکان ہے۔
فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن کا بتانا ہے کہ دریا ستلج اور راوی میں اونچے درجے سے انتہائی اونچے درجے جبکہ راوی اور چناب کےندی نالوں میں 24گھنٹوں کے دوران اونچے درجے سے بھی زیادہ اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
فلڈفور کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق چناب میں ہیڈ تریموں کے مقام پر 29 اگست کی شام انتہائی اونچے درجے، پنجند کے مقام پر 2 ستمبر کو بہت اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
مزید برآں دریائےسندھ میں گدو اورسکھر پر 4 سے 5 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











