گزشتہ روز سیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نے جانی و مالی نقصان سے بچایا، وزیراعظم

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ گزشتہ روز سیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نے جانی و مالی نقصان سے بچایا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ممکنہ سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیئرمین این ڈی ایم اے نے حالیہ بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ روز سیلابی صورتحال کی بروقت اطلاع نے قیمتی جانی و مالی نقصان سے بچایا، پیشگی اطلاع پہنچانے کا سلسلہ مزید مؤثر انداز میں جاری رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے نے پنجاب کے متاثرہ علاقوں کیلئے 5 ہزار خیمے مہیار کیے، پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت سے بڑا سیلابی ریلہ، پنجاب کے دریا بپھر گئے، چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب؛ متعدد مقامات پر فلڈ الرٹ جاری
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












