اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

راوی، چناب اور ستلج میں غیر معمولی سیلاب، شاہدرہ سے رات بڑا سیلابی ریلا گزرنے کاخطرہ

27 اگست, 2025 21:44

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلاب سے تباہی مچ گئی تینوں دریاؤں نے اطراف موجود وسیع علاقے میں تباہی مچادی۔

 

سیلاب کے باعث بستیاں ڈوب گئیں،  وزیرآباد کے گلی محلے اور بازار زیر آب آگئے، پانی دکانوں اور مکانات میں داخل ہو گیا۔

سیلاب کے باعث پانی گوردوارہ کرتار پور دربارمیں بھی داخل ہوگیا، کرتار پور کوریڈور بھی زیر آب آگیا، کرتارپور دربار کے 1600 ملازمین کو ریسکیو کر لیا گیا۔

ہیڈ قادر آباد پر پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے منڈی بہاءالدین اور علی پور چھٹہ کے مقام پر 2 شگاف ڈال دیے گئے۔

لاہور،قصور، سیالکوٹ، فیصل آباد، نارووال اور اوکاڑہ میں فوج طلب کرلی گئی، وزیراعظم نے گجرات،سیالکوٹ اورلاہورمیں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے فوری انتظامی اقدامات کی ہدایت بھی کردی۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائےراوی میں جسڑ کے مقام پر 70 سال اور شاہدرہ کےمقام پر37 سال بعد پانی آیا ہے۔

دریائے چناب میں سیلاب سے پلکھو نالا بپھر گیا، گنجائش سے زیادہ پانی سے نالا اوور فلو ہوگیا، سیلابی ریلا وزیرآباد شہر میں داخل ہونے سے کئی دیہات اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

گوجرانوالہ میں چار سے پانچ ایکڑ زرعی زمین زیر آب آگئی، دیہات سے لوگوں نے اپنی مدد کے تحت نقل مکانی کی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔