معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف کا پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے آرٹیکل

Article by renowned foreign policy expert Eldar Mammadov on Pak-US relations
معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف کا پاک امریکا تعلقات کے حوالے سے آرٹیکل سامنے آگیا۔
ایلدار میمدوف نے لکھا پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی، ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسدادِ دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی اس طرح واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے۔
ان کا آرٹیکل میں مزید کہنا تھا کہ بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے۔ چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی، پاکستان نے جنگ بڑھانے سے گریز کیا، پاکستان نے ٹرمپ کی ثالثی کو سراہا، نوبل انعام کے لیے نامزدگی تک دی۔
ایلدار میمدوف کا کہنا تھا کہ بھارت نے ٹرمپ کے کردار کی تردید کی، مگر پاکستان نے سفارتی میدان میں سبقت لے لی۔ مودی کی واشنگٹن آمد نہ ہوسکی، ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کو مدعو کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عاصم منیر کے مستقل مزاج اور متوازن رویے نے ٹرمپ کو متاثر کیا، ٹرمپ اور فیلڈ مارشل منیر کے تعلقات “برو مینس” کی شکل اختیار کر گئے۔
ٹیرف کا ذکر کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان کے ساتھ بڑے معاشی معاہدے کیے بھارت پر اضافی ٹیرف لگا کر ٹرمپ نے نئی دہلی کو بیجنگ اور ماسکو کی طرف دھکیل دیا، مودی سات سال بعد پہلی بار بیجنگ کے دورے پر جانے پر مجبور ہوئے۔
ایلدار میمدوف کا کہنا تھاکہ امریکا کے جھکاؤ کے باوجود سوال باقی ہے کیا واشنگٹن کی پالیسی واقعی بدل گئی یا یہ محض وقتی اشارے ہیں؟
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











