چناب میں سیلابی صورت حال، ملتان کو بچانے کیلئے کہاں شگاف ڈالا جائے گا؟

flood-situation-in-chenab-where-will-a-crack-be-made-to-save-multan
دریائے چناب میں بھارت سے داخل ہونے والا سیلابی ریلا آگے بڑھنے لگا ملتان میں اونچے درجے کے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات شروع کردیے۔
ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد کے مطابق شہری آبادی کو بچانے کے لیے ہیڈ محمد والا کے مقام پر شگاف ڈالا جائےگا، بستیوں سے 60 فیصد تک شہریوں کا انخلا کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا کے 18 دیہات میں بھی پانی داخل ہوگیا، دریائے چناب کا سیلابی ریلا اگلے 24 گھنٹے میں جھنگ اور اگلے 2 دن میں ملتان سے گزرے گا۔
دریائے چناب میں مظفرگڑھ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ برقرارہے جس کے باعث 5 مقامات پر حفاظتی بند توڑنے انتطامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔
سرگودھا میں کوٹ مومن کے متعدد علاقوں میں پانی داخل ہونے سے فصلوں کو نقصان پہنچا، منڈی بہاء الدین کی تحصیل پھالیہ کے 69 دیہات اور موضع جات زیرآب آگئے جبکہ متعدد متاثرہ علاقوں کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا۔
حافظ آباد میں سیلابی پانی سے چاول اور چارے کی فصل متاثر ہوئی، گوجرانوالہ میں نالہ پلکھو اوور فلو ہونے سے دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا، وزیرآباد میں بھی دریا کنارے قائم متعدد دیہات زیر آب آگئے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











