اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

لاہور: 30 روپے کے جھگڑے پر 2 بھائیوں کے قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک

28 اگست, 2025 15:19

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے جھگڑے پر 2 بھائیوں کے قاتل پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

پنجاب پولیس کے کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ذرائع کے مطابق سی سی ڈی چوہنگ کی ٹیم گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر چھاپے کے لیے انہیں رائے ونڈ لے کر گئی تھی کہ اس دوران زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی۔

سی سی ڈی ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کے ساتھی توقیر نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس پر حملہ کیا، ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزم اویس اور شہزاد ہلاک ہوگئے، جبکہ ملزم توقیر ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگیا، جن کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان نے چند روز قبل 30 روپے کے تنازع پر 2 سگے بھائیوں کو تشدد کرکے قتل کردیا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور میں ایک سڑک پر پھل فروشوں نے دونوں بھائیوں کو مبینہ طور پر 30 روپے کے جھگڑے پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس سے دونوں کی موت ہوگئی تھی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔