اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی

28 اگست, 2025 10:15

محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 29 اگست سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر، وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان، دیامیر، استور، غذر اور اسکردو میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ کوہاٹ، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور خیبر میں بھی موسلادھار بارش متوقع ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔