چھوٹے ڈیموں کی تیاری آج سے ہی شروع کرنا ہوگی، وزیراعظم

چھوٹے ڈیموں کی تیاری آج سے ہی شروع کرنا ہوگی، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چھوٹے ڈیموں کی تیاری آج سے ہی شروع کرنا ہوگی۔
لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف کو حالیہ سیلابی ریلوں اور متاثرہ علاقوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر منصوبہ بندی چوہدری احسن اقبال، صوبائی و وفاقی وزرا، چیئرمین این ڈی ایم اے، چیف سیکریٹری اور آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے شدید نقصان ہوا، کے پی اور جی بی کے بعد اب پنجاب کو سیلاب کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال ہے، تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ، دن رات کام کررہے ہیں، پنجاب حکومت کے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے، 2022 میں بھی سیلاب کی صورت میں آفت آئی تھی، پاکستان کی معیشت کو کئی ارب ڈالر کا نقصان پہنچا۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان بدقسمتی سے ان ممالک میں شامل ہے جو قدرتی آفات کا نشانہ ہیں، آئندہ چند سال یہ سلسلہ جاری رہے گا، وفاق اور چاروں اکائیاں مل کر آفات کا مقابلہ کریں گی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں وسائل خود پیدا کرنے ہوں گے، وقت ضائع کیے بغیر تیاری کرنی چاہیے، وفاق اور صوبے سر جوڑ کر بیٹھیں گے تو حل ڈھونڈ لیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اعلان کیا کسانوں کے نقصانات کا ازالہ کریں گے، تمام ادارے ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، افواج پاکستان بھی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کررہی ہے، چھوٹے ڈیموں کی تیاری آج سے ہی شروع کرنا ہوگی۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











