اتوار، 22-مارچ،2026
اتوار 1447/10/03هـ (22-03-2026م)

شادی سے دو دن قبل وطن پر قربان ہونیوالے شہید کیپٹن تیمور کے والد کا حوصلہ دیکھ کر قوم غمزدہ

28 اگست, 2025 14:00

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں ڈیوٹی کے دوران پاک فوج کے جواں سال افسر کیپٹن تیمور نے جامِ شہادت نوش کیا۔

کیپٹن تیمو چکوال کے رہائشی اور بریگیڈیئر راجہ حسن عباس کے اکلوتے بیٹے تھے۔

کیپٹن تیمور کی شادی 30 اگست کو طے تھی لیکن شادی سے قبل انہوں نے اللہ کی راہ میں جان کی قربانی دے کر ایک عظیم اور بلند مرتبہ حاصل کر لیا۔

بریگیڈیئر راجہ حسن عباس نے بیٹے کے جنازے پر کہا کہ اگر میرے دس بیٹے بھی ہوتے تو سب وطن پر قربان کر دیتا۔

باپ کا یہ وہ جذبہ ہے جس پر قوم کو فخر ہے، اور جو اس بات کی گواہی ہے کہ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔