اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

سندھ کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی

29 اگست, 2025 12:30

کراچی: سندھ کے 25 اضلاع میں انسداد پولیو مہم یکم ستمبر سے شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ اور وزیر صحت کی زیر صدارت ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں سیلابی صورتحال کے باوجود پولیو ویکسی نیشن مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

7 روزہ مہم میں 90 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جبکہ پولیو مہم میں 70 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز حصہ لیں گے۔

مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے لیے 21 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے۔

واضح رہے کہ سندھ میں رواں سال پولیو کے 6 مریض رپورٹ ہوئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔