سیلابی تباہی: جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان

برطانیہ کا پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 30 لاکھ پاؤنڈ ہنگامی امداد کا اعلان
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے سیلاب سے جاں بحق افراد کے ورثاء کیلئے 20، 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے وزیرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات کے گرنے پر معاوضہ نہیں مل سکتا، جو لوگ آبی گزرگاہوں میں رہتے ہیں انہیں نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے طے کیا ہے کہ آئندہ سے آبی گزرگاہوں میں کسی قسم کی تعمیرات کی اجازت نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے گھروں، فصلوں اور مال مویشی کے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ پہلی بار بارش کے 3، 4 سسٹم ساتھ ساتھ آئے ہیں، 3 دریاؤں کی طغیانی میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا، پاک فوج اور انتظامیہ نے بروقت رسپانس دے کر کئی افراد کو بچایا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











