اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

کراچی کی سڑکیں موت کا میدان بن گئیں! رواں سال ٹریفک حادثات میں 581 افراد جان کی بازی ہار گئے

29 اگست, 2025 13:00

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 581 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق جنوری سے اب تک 543 حادثات میں 581 افراد جاں بحق ہوئے، جاں بحق ہونے والوں میں 295 موٹرسائیکل سوار شامل ہیں۔

دوسری بڑی تعداد راہگیروں کی، 199 پیدل چلنے والے جاں بحق ہوئے جبکہ ٹرک کی ٹکر سے 62 اور ٹرالر کی ٹکر سے 59 اموات رپورٹ ہوئیں۔

واٹر ٹینکر حادثات میں 54 افراد جاں بحق ہوئے، کار حادثات میں 67، موٹرسائیکل کی ٹکر سے 92 افراد جاں بحق ہوئے۔

111 حادثات میں ذمے دار گاڑی کی شناخت نہ ہو سکی، نامعلوم گاڑیوں کے حادثات میں 113 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔