قوم کے ساتھ پاک فوج کا عہد، ہر آزمائش میں عوام کے شانہ بشانہ

صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
پاک فوج کی 6 ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوگئیں، دریائے ستلج اور دریائے راوی پر ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔
ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقامات پر پاک فوج کی ٹیمیں کشتیوں کے ذریعے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں۔
قصور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے دستے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
پاک فوج کے ساتھ دیگر محکمے پولیس، محکمہ آبپاشی، صحت، لائیو سٹاک، 1122 اور سول ڈیفنس بھی امدادی سرگرمیوں میں شریک ہیں۔
پاک فوج نے سول انتظامیہ کے ساتھ مل کرضلع قصور میں 21 ریسکیو اینڈ ریلیف کیمپس قائم کئے ہیں۔
اب تک قصور کے دیہاتوں سے لگ بھگ 18 ہزار افراد اور مال مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کیے گئے ہیں۔
پاک فوج کا انتظامی کیمپ منڈی احمد آباد میں قائم، متاثرہ خاندانوں کو پناہ اور سہولیات فراہم کی جا رہی ہے۔
گنڈا سنگھ والا پر اونچے درجے کے سیلاب میں بھی پاک فوج متاثرہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مصروف ہے۔
اوکاڑہ میں بھی پاک فوج کا ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیزی سے جاری ہے۔
پاک فوج سیلاب کی تباہ کاریوں کے خلاف فرنٹ لائن پر موجود ہے تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











