وزیر داخلہ کا کوہاٹ میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

پی ایس ایل 11 کی فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟ پی سی بی نے اعلان کردیا
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ نے کوہاٹ میں دہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن پر پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر پولیس کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اے ایس آئی کوخراج عقیدت پیش کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس نے ہمیشہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا، خوارج کو کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











