اسلام آباد: تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج کھولنے کا فیصلہ

Islamabad: Decision to open spillways of Tarbela Dam today
اسلام آباد: ملک بھر میں خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش کےھبعد تربیلا ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ڈیم انتظامیہ کے مطابق اسپل ویز کھلنے کے باعث پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 50 ہزارکیوسک تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام ڈیم کی حفاظت اور پانی کے بہاؤ کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ دریا کے کناروں، پلوں اور نشیبی مقامات پر جانے سے گریز کریں اور اپنی حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مقامی لوگوں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسپل ویز کھلنے کے بعد دریا کے بہاؤ میں نمایاں اضافہ ہوگا جس سے کسی بھی حادثے سے بچنے کے لیے دور رہنا ضروری ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











