اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

شہر میں 11 اور 12 ربیع الاول کو بڑی پابندی عائد

30 اگست, 2025 13:08

کراچی شہر میں 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپر اور ہیوی ٹریفک چلانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

جشن میلادالنبی ﷺ کے موقع پر کراچی میں شہریوں کے تحفظ اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 11 اور 12 ربیع الاول کو ڈمپرز سمیت تمام ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ کی جانب سے اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جبکہ ڈمپر مالکان کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے ڈمپرز اور ہیوی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہ اقدام شہریوں کے تحفظ کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے کیونکہ ان دنوں شہر بھر میں جشن میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ریلیاں، جلوس اور اجتماعات منعقد کیے جاتے ہیں جن میں بڑی تعداد میں شہری، خاص طور پر موٹر سائیکل سوار شرکت کرتے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق موٹر سائیکلوں کی کثرت اور عوامی ہجوم کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیوی ٹریفک پر عارضی پابندی لگانا ناگزیر تھا تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے یا ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے پیش آنے والے حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد شہریوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا۔ بعض مقامات پر مشتعل افراد نے ڈمپرز کو نذر آتش بھی کیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے احتجاج کیا گیا، جبکہ پولیس نے ڈمپرز کو جلانے کے واقعات پر مقدمات بھی درج کر لیے ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔