شہر بھر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل

Government decides to suspend internet services
شہر بھر میں ایک مرتبہ پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر موبائل فون انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبے کے متعدد اضلاع میں یکم اگست سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے، جبکہ گزشتہ ہفتے بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر کوئٹہ میں عارضی طور پر سروس بحال کی گئی تھی۔
تاہم، اب ایک بار پھر موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے، جس سے نہ صرف عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں بلکہ میڈیا، اسپتال، واپڈا اور دیگر ایمرجنسی سروسز کے اداروں کو بھی اپنے فرائض کی انجام دہی میں شدید رکاوٹ کا سامنا ہے۔ انٹرنیٹ کی بندش نے صوبے میں رابطے کے ذرائع کو محدود کر دیا ہے، جس سے روزمرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ 21 اگست کو بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف دائر کی گئی آئینی درخواست پر جاری کیا گیا تھا۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











