بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سیلابی صورتحال سے متعلق بریفنگ

30 اگست, 2025 19:49

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سیلاب کے دوران پوری ٹیم کی کارکردگی لائق تحسین ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی ڈیم ایم اے پنجاب فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا جہاں میڈیا بریفنگ میں کہا گیا کہ تمام ادارے سیلاب متاثرین کے لیے جانفشانی سے کام کررہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ بھارت نے اپنے ڈیمز کے اسپل ویز کھولے تو سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، متاثرہ علاقوں سے لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنایا گیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ 6لاکھ متاثرین، ساڑھے4لاکھ مویشیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

وزیر اعلیٰ نے پنجاب کے تمام دریاؤں کی صورت حال پر بریفنگ لی جبکہ تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز نے زوم پر میٹنگ میں شرکت کیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو متاثرین کی سہولیات کےبارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آنے والے 24گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔