پی ڈی ایم اے پنجاب کی درخواست پر سیلاب متاثرین کے لیے راشن کی ترسیل

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف و ریسکیو آپریشن کیلئے معاونت جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سیالکوٹ 500 اور نارووال کے لیے 500 راشن بیگز مہیا کر دئیے، این ڈی ایم اے کے امدادی سامان کے راشن بیگز 46 کلو گرام اور 22 اشیاء پر مشتمل ہیں۔
امدادی سامان متعلقہ ضلعی انتظامیہ کے ذریعے تقسیم کیا جائے گا، این ڈی ایم اے نے سیالکوٹ اور نارووال کے لیے امدادی سامان پر مشتمل کل 8 ٹرکوں کا قافلہ روانہ کیا۔
این ڈی ایم اے وزیرآباد، حافظ آباد، چنیوٹ اور جھنگ کے لیے راشن ٹرک اگلے چند دنوں میں روانہ کریگا، این ڈی ایم اے نے وزیرآباد میں 500، حافظ آباد میں 500، چنیوٹ میں 1000 اور جھنگ میں 1200 راشن پیک کی ترسیل کا پلان تیار کیا۔
این ڈی ایم اے کل 4 ہزار 200 راشن بیگز پنجاب کے آفت زدہ علاقوں میں بھجوائے گا۔
یہ امدادی راشن پیک سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری ضروریات پوری کرنے کے لیے تیار کیے گئے ہیں، راشن بیگز میں بنیادی غذائی اشیاء اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











