اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

وزیرآباد میں سیلاب آفت بن گیا، بروقت طبی امداد نہ ملنے سے 3 نومولود جاں بحق

31 اگست, 2025 10:53

وزیر آباد میں سیلاب کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے پر ایک خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔

 

وزیر آباد میں سیلاب کی و جہ سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوچکی ہے۔ سڑکیں سیلابی پانی میں ڈوبی جانے کی وجہ سے آمدو رفت میں بھی شدید مشکلا کا سامنا ہے۔

 

 ریسکیو حکام کے مطابق سیلابی پانی کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملی اور خاتون کے 3 نومولود دم توڑ گئے۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے۔

 

اس موقع پر متاثرہ خاتون نے کہا کہ مقامی اسپتال سیلابی پانی سے گھرا ہوا تھا، اگر بروقت طبی امداد ملتی تو بچے بچ سکتے تھے۔

 

واضح رہے کہ خاتون نے 28 اگست کو نالہ پھلکو کے قریب گاڑی میں بچوں کو جنم دیا تھا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔