ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

وزیراعظم شہبازشریف کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم پیغام

31 اگست, 2025 22:46

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اہم پیغام جاری کر دیا۔

پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا کہ تیانجن میں ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات خوشگواررہی، ملاقات میں پاک،ترک تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے مزید لکھا کہ ترک صدر سے عالمی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا، فلسطین اور خطے کے امن واستحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیر اعظم نے حالیہ سیلاب سے نقصانات پر اظہار یکجہتی کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔