اتوار، 22-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

سندھ میں 8 سے 11 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلا آسکتا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

31 اگست, 2025 12:29

سکھر: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ چناب پرآنے والا سیہلابی ریلا جہلم سے مل کر ہیڈ پنجند سے گڈو آئے گا، اس صورت حال میں ہم اپنی چیزوں کو اپ ڈیٹ کررہے ہیں، این ڈی ایم اے کے مطابق سند ھ میں 8سے11لاکھ کیوسک کا ریلا آسکتاہے ہیڈ تریموں پر ریلا پہنچنے سے اندازہ ہوجائے گا کہ سندھ میں کتنا پانی آئے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پانی9لاکھ کیوسک سے زیادہ آگیا تو کچہ ساراڈوب جائے گا، امید ہے9لاکھ کیوسک پانی نہیں آئے گا،

سیلابی صورت حال پر انھوں نے کہا کہ کچے کا پورا علاقہ زیر آب آنے کاخدشہ ہے وہاں سے لوگوں کا انخلا کریں گے، محکمہ آبپاشی کوسپرفلڈ کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ انسانی زندگیوں اورلائیواسٹاک کاتحفظ  ہماری ترجیح ہے۔

ریسکیو آپریشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے پاس ریسکیو کے لیے192کشتیاں موجود ہیں  کوشش کریں گے بند کسی جگہ سے نہ ٹوٹے۔

بیراجوں کی صورت حال بتاتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تقریباً 3 لاکھ60ہزار کیوسک پانی گڈو بیراج پرہے،  ہیڈ بلوکی کےمقام پر دریا کے بہاؤ میں تیزی ہورہی ہے ہیڈ تریموں اور ہیڈ سلیمانکی پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ محکمہ آبپاشی کوسپرفلڈ کی تیاری کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں کوشش کریں گے بند کسی جگہ سے نہ ٹوٹے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔