ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی و ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ

31 اگست, 2025 18:11

محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ بھر میں ڈینگی و ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے شہر میں ڈینگی و ملیریا کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ محکمہ صحت سندھ نے اسپرے مہم یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

ویکٹر بورن ڈیزیز ڈی جی سندھ نے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسران کو لیٹر جاری کردیے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام اضلاع میں فوری طور پر مچھر مار اسپرے مہم شروع کی جائے۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ ڈی جی ویکٹر بورن ڈیزیز کا اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔