ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

پنجاب کے مختلف اضلاع میں مزید موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری

01 ستمبر, 2025 00:00

این ڈی ایم اے نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں یکم تا 3 ستمبر تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع متاثر ہوسکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے کے مطابق مری، راولپنڈی، جہلم، اٹک، منڈی بہاءالدین، گجرات میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے جبکہ چنیوٹ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، فیصل آبادمیں سیلابی صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔

بیان کے مطابق ڈیرہ غازی خان، ساہیوال، ملتان، بہاولنگر، بہاولپور میں بھی بارشیں اور سیلابی صورتحال متوقع ہے جبکہ ممکنہ شدید بارشوں کے باعث مرالہ ہیڈ ورکس پر بہاؤ میں اضافے کا امکان بھی ہے۔

این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلابی صورتحال اور ملحقہ علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں۔

این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔