ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئیں

01 ستمبر, 2025 23:57

وفاقی دارالحکومت میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد مارگلہ ہلز کی تمام ہائیکنگ ٹریلز غیر معینہ مدت کیلئے بند کردی گئیں۔

جی ٹی وی نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے ہائیکنگ ٹریلز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بارشوں کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کے طور پر ٹریلز بند کی گئیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ شہریوں کو کسی بھی ٹریل پر جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری بارش کے دوران غیرضروری طور پر پہاڑی علاقوں کا رخ نہ کریں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔