چوہدری محمد ریاض چیف کمشنر پاکستان بوائز اسکاؤٹس مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت نے چوہدری محمد ریاض کو پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا چیف کمشنر مقرر کر دیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما، سابق مشیر اور نیشنل کونسل کے ممبر چوہدری محمد ریاض کو پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کا چیف کمشنر مقرر کر دیا۔
چیف کمشنر چوہدری محمد ریاض نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور جو نئی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اسے کماحقہ ادا کرنے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتیں استعمال کروں گا۔
چوہدری محمد ریاض نے مزید کہا کہ پاکستان بوائز اسکاؤٹس ایسوسی ایشن ایک فعال ادارہ ہے اور اسے مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں اسکاؤٹس کو زیادہ فعال بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











