وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی کالا باغ ڈیم کی حمایت

علی امین گنڈا پور نے سرینڈر کردیا فوٹو — فائل
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سب کے اعتراضات دور کرکے ڈیم بنایاجائے۔
خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سب کو مطمئن کرکے آپ کو کالا باغ ڈیم جیسا پروجیکٹ اپنے بچوں، نسلوں اور پاکستان کے لیے کرنا چاہیے۔
اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھاکہ صوبائیت کے چکر میں پورے پاکستان کو نقصان نہیں پہنچا سکتا، پورے پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ سب کو مطمئن کرکے کالا باغ ڈیم جیسے منصوبے کو اپنے بچوں اور پاکستان کے مستقبل کےلیے بننا چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ تمام کو اپنے حقوق کے مطابق تحفظات کو دور کرکے کالا باغ ڈیم جیسا پروجیکٹ کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ جب پاکستان کا فائدہ ہے تو پاکستان کے فائدے کو پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، کسی کی اپنی ذاتی یا صوبائیت کی وجہ سے۔ پاکستان کے مستقبل کے لیے سب کو مطمئن کرکے کالاباغ ڈیم بنائیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











