خواتین اور مرد باکسرز نے عالمی رِنگ میں پاکستان کا پرچم بلند کردیا

پاکستانی خواتین باکسرز کا چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
پاک آرمی کی عائشہ ممتاز ویمنز انڈر 18، 48 کلوگرام کیٹگری کے فائنل میں پہنچ گئیں، عائشہ ممتاز نے ویمنز انڈر 18 کے فائنل میں پہنچ کر پاکستان کیلئے سلور میڈل یقینی بنا دیا۔
چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں دنیا کے 26 ممالک کی 34 ٹیمیں شریک ہوئیں، تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاک آرمی کی ملائکہ زاہد اور ماریا بھی سیمی فائنلسٹ ہیں۔
چین میں جاری تھرڈ بیلٹ اینڈ روڈ انٹرنیشنل باکسنگ گالا میں پاکستانی مرد باکسرز نے بھی شاندار کارکردگی دکھائی، پاک آرمی کے قدرت اللہ سیمی فائنلسٹ،ہُذیفہ راحیل (پنجاب) اور ضمیر علی (کے پی) کوارٹر فائنلسٹ ہیں۔
پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن بیگم عشرت اشرف نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے نہ صرف جیت حاصل کی بلکہ جرأت، ڈسپلن اور عزم سے دنیا بھر کو متاثر کیا۔
صدر پاکستان باکسنگ فیڈریشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) محمد ناصر اعجاز نے کہا عالمی سطح پر خواتین کھلاڑیوں کی جیت پاکستان باکسنگ کے لئے ایک تاریخی لمحہ ہے، بیٹیوں نے بے مثال ہمت سے دنیا کو پیغام دیاکہ پاکستان عالمی باکسنگ میں ناقابلِ نظرانداز قوت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کھلاڑیوں کو سخت محنت، جدید تربیت اور بہترین سہولتیں فراہم کیں، یہ کامیابیاں آنے والے کل کی بنیاد ہیں، کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرتے رہیں گے، شاندار نتائج قومی ٹریننگ کیمپ کی باقاعدہ تیاریوں اور کوچز کی انتھک محنت کا ثمر ہیں۔
عالمی سطح پر باکسنگ رِنگ میں شاندار کارکردگی سے پاکستانی خواتین باکسرز تاریخ رقم کر رہی ہیں۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











