ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

اسلام آباد جی الیون میں سڑکیں زیرِ آب، گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں

01 ستمبر, 2025 19:49

دارالحکومت کے مختلف سیکٹرز جی الیون اور ایچ ایٹ سمیت کئی علاقے اور سڑکیں زیرِ آب آگئیں، جہاں کھڑی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں اور ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کے باعث نظامِ زندگی شدید متاثر ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ-8 میں 95 ملی میٹر، شمس آباد میں 29 ملی میٹر جبکہ کچہری کے قریب 7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ برساتی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ کٹاریاں میں پانی کی سطح 15.7 فٹ تک جا پہنچی۔

انتظامیہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔