ہفتہ، 21-مارچ،2026
ہفتہ 1447/10/02هـ (21-03-2026م)

وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات

01 ستمبر, 2025 11:00

وزیر اعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ہوئی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وفاقی وزرا بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دوطرفہ برادرانہ تعلقات کیلئے پاکستان کے گہرے عزم کا اعادہ کیا گیا اور ثقافتی ورثے اور عقیدے پر مبنی تعلقات کی مضبوط بنیادوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔

وزیراعظم اور ایرانی صدر نے مختلف شعبوں میں تعاون کی صورتحال کا جائزہ لیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔

ایرانی صدر نے پاکستان میں سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مشکل گھڑی میں ایرانی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں۔

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔