پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹس اور عملے کے ارکان سمیت 5 اہلکار شہید

پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، پائلٹس اور عملے کے ارکان سمیت 5 اہلکار شہید
پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا جس میں پائلٹس اور عملے کے ارکان سمیت 5 اہلکار شہید ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق حادثے میں پائلٹس اور عملے کے ارکان سمیت 5 اہلکار شہید ہوئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہدا میں پائلٹ ان کمانڈ میجر عاطف، کو پائلٹ میجر فیصل، فلائٹ انجینئر نائب صوبیدار مقبول، کریو چیف حوالدار جہانگیر اور کریو چیف نائیک عامر شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز پر تھا جب اسے تکنیکی خرابی پیش آئی، آرمی ایوی ایشن کی تربیتی پروازیں معمول کا حصہ ہیں تاکہ آپریشنل تیاری کو ہر وقت یقینی بنایا جا سکے۔
صوبائی حکومت نے دیامر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے اور طبی عملے کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر نے دیامر میں ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں ہونے والی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











